Wednesday , September 27 2017
Home / سیاسیات / پرینکا گاندھی کو ڈینگو بخار، دواخانہ میں شریک

پرینکا گاندھی کو ڈینگو بخار، دواخانہ میں شریک

نئی دہلی 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی دختر پرینکا گاندھی وڈرا کو ڈینگو کے علاج کے لئے سر گنگا رام ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ اس ہاسپٹل کے (انتظامی بورڈ کے) چیرمین ڈاکٹر ڈی ایس رانا نے کہاکہ ’’اُنھیں (پرینکا گاندھی کو) ڈینگو بخار ہونے کا پتہ چلا ہے۔ جس کا علاج کیا جارہا ہے اور وہ صحتیاب ہورہی ہیں۔ دواخانہ کے ذرائع نے کہاکہ وہ تیز بخار کے ساتھ پہونچی تھیں جنھیں 23 اگسٹ کو دواخانہ میں شریک کرلیا گیا اور وہ شعبہ امراض سینہ کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر اروپ باسو کی نگرانی میں زیرعلاج ہیں۔ ان کے معائنہ کے بعد ڈینگو بخاری کی تشخیص ہوئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT