Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / پریڈ گراونڈ میں تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کی مخالفت،مقامی افراد کا احتجاج

پریڈ گراونڈ میں تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کی مخالفت،مقامی افراد کا احتجاج

حیدرآباد، 20مئی (یو این آئی) سکندرآباد کے پریڈ گراونڈ میں تلنگانہ کے نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کے حکومت کے فیصلہ کے خلاف مقامی افراد اور چہل قدمی کرنے والوں نے احتجاج کیا اور اس فیصلہ کو واپس لینے کامطالبہ کیا۔ مقامی افراد او راس میدان میں چہل قدمی کرنے والے آج صبح یہاں جمع ہوئے اور انسانی زنجیر بناتے ہوئے اس مسئلہ پر احتجاج اور ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے اس فیصلہ کو فوری طورپر واپس لینے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا۔چہل قدمی کرنے والے افراد کے احتجاج کو کنٹونمنٹ کے کانگریسی لیڈروں کی حمایت حاصل تھی ۔ان افراد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کے کھیل کود کے لئے استعمال ہونے والے اس میدان میں سکریٹریٹ کی تعمیر کا فیصلہ نامناسب ہے ۔انہوں نے اس فیصلہ کو واپس لینے تک احتجاج کرنے کا انتباہ دیا۔ واضح رہے کہ یہ میدان فی الحال فوج کے کنٹرول میں ہے تاہم ریاستی حکومت اس میدان میں واستو کے مطابق سکریٹریٹ کی تعمیر کرنا چاہتی ہے اور فوج کو اس میدان کی متبادل اراضی کسی اور مقام پر دینے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم حکومت کے اس فیصلہ کی مقامی افراد اور چہل قدمی کرنے والوں نے مخالفت کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT