Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / پری پیڈ پے منٹ انسٹرومنٹ کی حد ماہانہ 50 ہزار روپئے : ریزرو بینک

پری پیڈ پے منٹ انسٹرومنٹ کی حد ماہانہ 50 ہزار روپئے : ریزرو بینک

ممبئی ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پری پیڈ پے منٹ انسٹرومنٹ (پی پی آئی) میں ماہانہ 50 ہزار روپئے سے زائد رقم لوڈ نہیں کی جاسکتی اور پی پی آئی جاری کرنے والے بقایا جات پر سود بھی ادا نہیں کرسکتے۔ ریزرو بینک نے آج یہ بات بتائی۔ پی پی آئی دراصل پیپر کرنسی یا نقد رقم کا متبادل ہے، جہاں کوپن، موبائیل ویالٹ یا الیکٹرانک شکل میں پہلے ہی سے رقم ادا کی جاتی ہے۔ پی پی آئی میں نقد ادا کی جانے والی رقم کی حد ماہانہ 50 ہزار روپئے مقرر کی گئی ہے۔ ریزرو بینک نے الیکٹرانک پے منٹ ادائیگی کیلئے پی پی آئی کو فروغ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT