Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / پستان کے کینسرپر شعوربیداری پنک ربن واک

پستان کے کینسرپر شعوربیداری پنک ربن واک

ٹالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور دیگر کی شرکت

حیدرآباد۔8 اکتوبر(یواین آئی ) پستان کے کینسر سے متعلق خواتین میں بیداری پیداکرنے کے لئے آج شہر حیدرآباد کے کاسو برہمانند اریڈی پارک سے پنک ربن واک کااہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کے طورپر اداکارہ تمنا نے شرکت کی۔یہ واک جوبلی چیک پوسٹ تک نکالی گئی ۔اکتوبر پستان کے بین الاقوامی بیداری کے مہینے کے طور پر منایا جارہا ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تمنا نے کہا کہ آج تمام مرد افراد اس بات کا عہد کریں کہ وہ اس مرض کے تعلق سے اپنی بیویوں میں بیداری پیداکریں گے تاکہ اس مرض کا پتہ چلانے کے لئے خواتین میموگرافی کرواسکیں۔ اس پر سنجیدگی کی ضرورت ہے ۔ واک میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھام کر اس سلسلہ میں بیداری پیدا کی۔

 

TOPPOPULARRECENT