Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پستول کی نوک پر مکان خالی کروایا گیا موہن ریڈی مقدمہ میں سریدھر ریڈی کا اقبالی بیان

پستول کی نوک پر مکان خالی کروایا گیا موہن ریڈی مقدمہ میں سریدھر ریڈی کا اقبالی بیان

کریم نگر۔/18نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غیر مجاز، غیر قانونی طور پر سودی کاروبار چلانے والے اے ایس آئی موہن ریڈی کے مددگار دوست پی سریدھر ریڈی کو سی آئی ڈی عہدیداروں نے منگل کی شام ضلعی عدالت میں پیش کیا۔ سریدھر ریڈی کو سی آئی ڈی عہدیداروں نے دفعہ آئی پی سی 380، 451،488، 456، 420 معہ دفعہ 34 تحویل میں لیا اور ان کے خلاف ہتھیار سے دھمکائے جانے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ سکندرآباد الوال کے رہنے والے ڈی وینکٹ رمنا ریڈی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں چوتھا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سری نگر کالونی کریم نگر میں وینکٹ رمنا ریڈی کے مکان کو 13 لاکھ روپئے میں سریدھر ریڈی نے رہن پر لیا تھا بعد ازاں موہن ریڈی نے اس کو اپنے نام درج کروالیا اور پھر فروخت کردیا۔ سود کے ساتھ 26لاکھ روپئے ادا کرنے کے باوجود میرا مکان واپس نہیں کیا پستول دکھاکر مکان خالی کروایا۔ اس طرح وینکٹ رمنا ریڈی نے شکایت کی۔ سی آئی ڈی نے موہن ریڈی، ای ریڈی، سری پال ریڈی، گیانیشور پر سریدھر ریڈی کے رمیش، ہنمانڈلو، سمن ریڈی، جناردھن ریڈی کے خلاف مجرمین کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ موہن ریڈی تحویل میں ہیں جبکہ سریدھر ریڈی کو یکم ڈسمبر تک ریمانڈ میں دے دیا گیا۔ سریدھر ریڈی کو کریم نگر جیل منتقل کردیا گیا۔ سریدھر ریڈی نے اقبالی بیان میں بتایا کہ رمنا ریڈی سے زبردستی مکان خالی کروالیا گیا تھا اور دوسرے شخص کو فروخت کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT