Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / پستی کا مرحلہ اولمپکس کی تیاری میں معاون ہوا

پستی کا مرحلہ اولمپکس کی تیاری میں معاون ہوا

نئی دہلی ، 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وہ اولمپکس سے قبل بے کیف سیزن میں صبروتحمل سے کام لئے لیکن اسٹار انڈین شٹلر کے سریکانت نے آج کہا کہ پستی کا مرحلہ دراصل اُن کیلئے گیمز کی تیاری میں مددگار ثابت ہوا اور وہ آئندہ ماہ ریو میں غیرمتوقع طور پر کامیاب کھلاڑی کے طور پر اُبھرنے کی امید رکھتے ہیں۔ سریکانت جب 2014ء چائنا اوپن فائنل میں دو مرتبہ کے اولمپک چمپئن اور پانچ بار کے ورلڈ چمپئن لین ڈان کو ہرا کر سوپر سیریز پریمیر مینس ٹائٹل جیتنے والے اولین ہندوستانی بنے تو ایسا لگا کہ بیڈمنٹن کی دنیا اُن کے قدموں میں آگئی مگر پھر کئی ناکامیوں کے بعد وہ ریو گیمز کیلئے کوالیفائی ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT