Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پست حوصلہ ببر کو پچھاڑنے نائٹ رائیڈر کی تیاری

پست حوصلہ ببر کو پچھاڑنے نائٹ رائیڈر کی تیاری

گجرات لائینس اپنی ناکامیوں کی ہیٹ ٹرک سے باہر نکلنے کی جدوجہد میں مصروف
کولکتہ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ایک میچ کل اتوار کو یہاں میزبان کولکتہ نائٹ رائیڈرس اور گجرات لائینس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جس میں لگاتار تین شکستوں سے بے حال گجرات لائینس کو لگاتار پانچ اہم کامیابیوں سے بلند حوصلہ کولکتہ نائٹ رائیڈرس سے سخت مقابلہ درپیش ہے۔ میزبان ٹیم اس پست حوصلہ ببر کو پچھاڑتے ہوئے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ دوسری طرف گجرات لائینس بھی اپنی ناکامیوں کا سلسلہ ختم کرنے کی جدوجہد میں کمربستہ ہوگئی ہے۔ آئی پی ایل میں نووارد گجرات کی ٹیم نے اگرچہ ابتداء میں بہترین مظاہرہ کیا تھا لیکن حالیہ تین میچوں میں مسلسل شکست کے بعد اپنے اہم مقام سے بہت نیچے پہونچ گئی ہے۔ حیدرآباد کے خلاف کل رات 5 وکٹس سے ہوئی ناکامی گجرات کیلئے شکستوں کی ہیٹ ٹرک ثابت ہوئی۔ میزبان کے کے آر نے اپنی حریف ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ’’گجرات لائینس آپ کے لئے نصیب یاوری آسان نہیں ہے۔ آپ لوگ اتوار سے پہلے تیار ہوجائیں کیونکہ ہم اپنے قلعہ میں آپ کے ساتھ کسی رحم دلی کا مظاہرہ نہیں کریں گے‘‘۔

کے کے آر اپنے بہترین فام کے ساتھ تیسرے ٹائٹل پر نظریں مرکوز کررہی ہے جس کو اپنے ہوم گراؤنڈز پر ہنوز مزید چار میچس کھیلنا باقی ہے اور فتوحات کے معاملے میں گوتم گمبھیر اینڈ کمپنی کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید کوئی روکنے والا نہیں ہے۔ رابن اتھپا کے ساتھ کامیاب اوپن کے ذریعہ گمبھیر ایک مثالی قیادت نبھا رہے ہیں۔ یہ دونوں اپنی ٹیم کے لئے کافی اہم ہیں جنہوں نے کنگس الیون پنجاب کے خلاف 101 رنز بنایا۔ حالیہ میچوں میں ان دونوں کی رفاقت میں یہ تیسری سنچری بھی تھی۔ دیگر ٹیمیں اگرچہ ٹاپ بیٹنگ آرڈر کیلئے بیرونی کھلاڑیوں پر انحصار کررہی ہیں لیکن کے کے آر کے پاس 5 سرکردہ ہندوستانی بیٹسمین ہیں۔ اس ٹیم کیلئے منیش پانڈے، سوریہ کمار یادو کے علاوہ اینڈرے رسل اور یوسف پٹھان میچ جتانے والے کھلاڑیوں کی حیثیت سے ابھرے ہیں، جہاں تک گجرات کا معاملہ سریش رائنا اب کپتانی کے بوجھ کے سبب اپنی ٹیم کی کامیابی کیلئے سخت جدوجہد کے آثار ظاہر کرنے لگے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT