Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / پسماندگی کا شکار ملت کی ترقی کیلئے طلبہ کے حوصلے بلند

پسماندگی کا شکار ملت کی ترقی کیلئے طلبہ کے حوصلے بلند

روزنامہ ’سیاست ‘ کی تحریک پر نمائندگیوں کا سلسلہ جاری ‘ تحفظات کیلئے جدوجہد‘ کھمم کی زنجیرہڑتال میں نلگنڈہ کا وفد بھی شامل

کھمم ۔ 7 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کھمم شہر میں 12فیصد تحفظات کے حصول کیلئے مسلم حقوق احتجاجی سمیتی اور مسلم ویلفر سوسائٹی تلنگانہ کی نگرانی میں ایک منظم احتجاجی کمیٹی کے ذریعہ زنجیری احتجاج کیا جا رہا ہے۔ 12فیصد تحفظات کو یقینی بنانے کیلئے  28  نومبر سے زنجیری احتجاج جاری ہے، اس احتجاج کے 10 دن مکمل کر لئے گئے۔  آج کے اس احتجاج میں کھمم ضلع کے چندرگنڈہ منڈل سے تقریبا 15افراد حاضر ہوئے اور اس احتجا ج کے دسویں دن میں مکمل حصہ لیا اور کہا کہ یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک کے 12فیصد تحفظا ت حاصل نہ ہو جائیں، اس احتجاج میں مستقر نلگنڈہ سے نمائندہ سیاست محمد فہیم الدین کی قیادت میں مسلمانوں کے وفد نے شر کت کی اور اس موقع پر انہوں نے بات کر تے ہوئے کہا کہ اس 12فیصد احتجاج کو منعقد کر نے والے اور اس کاز میں شرکت کر نے والے تمام ہی قابل مبارکباد اور قابلِ تحسین ہیں ، اور اس مہم کو آگے بڑھا تے ہوئے ہم بھی ضلع نلگنڈہ میں اس کی ابتداء کر نے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر سی پی ایم پارٹی کی جانب سے پوتی نینی سدرشن نے شرکت کر تے ہو ئے کہا کہ ہم اس مسئلہ کو لیکر آواز اٹھا رہے ہیں اور اپنی اور پارٹی کی جانب سے احتجاج کی تائید کر تے ہوئے کہا کہ جناب کے۔سی۔آر کو چاہئے کہ وہ پہلے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے پھر نئے وعدے کریں تو اچھا ہوگا۔ اس موقع پر محمد عارف، سیدمحمود علی، شیخ نذیر احمد RMP) (، محمد اکمل (ٹائمس انٹرنیٹ) ، عبدالقدیر، کانگریس قائد چھوٹے بابو، نذیر احمد INTUC کے علاوہ کئی سیاسی تنظیموں کے احباب نے اس میں شر کت کر تے ہوئے بیداری مہم ریالی کو کامیاب کیا اور اپنی تائید کا اظہار کیا ۔احتجاج کے نویں دن شہر کھمم کے نوجوانوں نے مسلم حقوق احتجاجی سمیتی اور مسلم ویلفیر سوسائٹی تلنگانہ کے
علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے نوجوان ذ مہ دار احباب کی نگرانی میں پر امن منظم احتجاجی موٹر سائیکل کی ریالی نکالی ۔ اس ریالی میں پونگو لیٹی سدھاکر ریڈی  (ایم۔ایل۔سی کانگریس پارٹی ،  اے۔ آئی ۔ سی۔سی جوائنٹ سیکریٹری) نے شر کت کی اور اپنی اور پارٹی کی جانب سے اس احتجاج کی تائید کر تے ہوئے کہا کہ جناب کے سی۔آرنے وعدوں کو مکمل کر نا چھوڑ کر نئے نئے مزید وعدوں کی بارشیں کر رہے ہیں، انہیں چاہئے کہ وہ پہلے وعدوں کو پورا کریں پھر نئے وعدے کریں تو اچھا ہوگا، یہ سدھیر کمیٹی یا پھر کسی اور کمیٹی کے نام سے وعدہ کو ٹال مٹول کرنا یہ تمام بہانے ہیں ۔  انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے بس میں ہے کہ آپ 12فیصد تحفظات دے سکتے ہیں تو دے دیں ور نہ پھر اس کر سی کو چھوڑ دیں۔ پونگو لیٹی سدھاکر ریڈی  ایم۔ایل۔سی کانگریس پارٹی نے کہاکہ اس زنجیری احتجاج کے مکمل 9دن مکمل کر لئے گئے مگر کسی منسٹر نے اس مقام پر آکر کم از کم اس بات کی اور اس ہونے والے احتجاج کی تائید تک نہ کی۔  انہوں نے میناریٹی کے لئے کئے گئے اچھے کام کی بھی تائید کی کہ حکومت کا یہ کام شادی مبارک والا اچھا ہے اور ہم اس کام کو سراہتے ہیں اور اس کام کی تائید کر تے ہیں مگر جو کیا گیا وعدہ ہے اسکو جلد از جلد مکمل کریں، اس موقع پر محمد عارف، سیدمحمود علی، شیخ نذیر احمد ، محمد اکمل (ٹائمس انٹر نیٹ) ، عبدالقدیر، کانگریس قائد چھوٹے بابو، نذیر احمد (انٹک )کے علاوہ کئی سیاسی تنظیموں کے احباب نے اس میں شر کت کر تے ہوئے بیداری مہم ریالی کو کامیاب کیا اور اپنی تائید کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT