Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / پسماندہ اور ضرورت مند طبقات کو انصاف فراہم کرنے کا تیقن : چیف منسٹر

پسماندہ اور ضرورت مند طبقات کو انصاف فراہم کرنے کا تیقن : چیف منسٹر

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : پسماندہ اور ضرورت مند طبقات کو انصاف فراہم کرنے کے لیے مناسب مدد اور وسائل کا تیقن دیتے ہوئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج کہا کہ قانونی اتھاریٹی کا مقصد غریبوں اور پسماندہ طبقات کی مفت قانونی خدمات فراہم کرنا ہے ۔ 14 ویں آل انڈیا اسٹیٹ لیگل سروسیس اتھاریٹیز کے سمینار سے پارک حیات میں خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ دستور میں تمام شہریوں کے لیے مساوی انصاف کی وکالت کی ہے ۔ لہذا قانونی اتھارٹیز کو چاہئے کہ وہ غریبوں کو انصاف کی فراہمی میں کوتاہی نہ کریں ۔ اس سلسلہ میں لوک عدالتیں اہم رول ادا کررہی ہیں اور یہ تنازعات حل کرنے کے لیے متبادل مثبت نظام ثابت ہورہے ہیں ۔ لوک عدالتوں میں کئی مقدمات کی دوستانہ ماحول میں یکسوئی ہوجارہی ہے ۔ ہماری پالیسی ہے کہ ہم عوام کے ساتھ دوستانہ روابط رکھیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT