Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / پسماندہ طبقات و اقلیتی ڈرائیورس کو مالی تعاون

پسماندہ طبقات و اقلیتی ڈرائیورس کو مالی تعاون

حیدرآباد۔ 14 فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ڈرائیورس کو گاڑیوں کی خریدی کے سلسلے میں مالی تعاون کی اسکیم شروع کی ہے۔ پرنسپل سیکریٹری قبائیلی بہبود سومیش کمار کے مطابق مذکورہ طبقات سے تعلق رکھنے والے ڈرائیورس کی صلاحیتوں میں اضافہ اور انہیں روزگار کی فراہمی کے علاوہ گاڑی کی خریدی کے لئے مالی امداد دی جائے گی۔ اس اسکیم کیلئے امیدواروں کی تعلیمی اہلیت کم از کم 8 ویں جماعت ہونی چاہئے۔ ایس ایس سی پاس یا فیل امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ امیدوار کی عمر 21 تا 40 سال ہونی چاہئے۔ آر ٹی اے کی جانب سے 31 ڈسمبر 2015ء یا اس سے قبل جاری کردہ لائیٹ موٹر وہیکل کا لائسنس ہونا چاہئے۔ ٹرانسپورٹ بیاچ کے ساتھ موجود لائسنس کے حامل امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ امیدوار کے خاندان کی سالانہ آمدنی دیہی علاقوں میں دیڑھ لاکھ اور شہری علاقوں میں دو لاکھ ہونی چاہئے۔ اسکیم سے استفادہ کے خواہش مند ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی نوجوان درج ذیل ویب سائیٹ پر 15 تا 28 فروری آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ www.tsobmms.cgg.gov.in

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT