Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / پسماندہ طبقات ہی تلگودیشم کی طاقت: نائیڈو

پسماندہ طبقات ہی تلگودیشم کی طاقت: نائیڈو

وجئے واڑہ 13 فبروری ( این ایس ایس ) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج واضٰح کیا کہ ان کی حکومت ہمیشہ پسماندہ طبقات کی تائید و حمایت کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقات ہی تلگودیشم حکومت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ مسٹر نائیڈو یہاں بی سی لون میلہ تقریب کے دوسرے مرحلہ میں اندرا گاندھی میونسپل اسٹیڈیم میں خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے چندرنا روزگار اسکیم کا افتتاح بھی کیا ۔ چیف منسٹر نے و اضح کیا کہ بی سی طبقات کی تائید و حمایت کے بغیر تلگودیشم کا وجود نہیں رہتا اور ان کی حکومت ہمیشہ ہی پسماندہ طبقات کی تائید و حمایت کریگی ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے الزام عائد کیا کہ کانگریس کی حکومت نے اپنے دس سالہ دور اقتدار میں پسماندہ طبقات کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس نے بافندہ برادری کے قرضہ جات معاف کرنے کا اپنا وعدہ بھی فراموش کردیا تھا تاہم تلگودیشم نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ان قرضہ جات کو معاف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT