Wednesday , October 18 2017
Home / پاکستان / پشاور اسکول حملہ آور ڈرون حملہ میں ہلاک

پشاور اسکول حملہ آور ڈرون حملہ میں ہلاک

پشاور ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پشاور میں کئے گئے ایک ڈرون حملہ میں 2014ء میں ایک ملٹری اسکول پر طالبان حملہ کا کلیدی ملزم ہلاک ہوگیا ہے۔ یاد رہیکہ ڈسمبر 2014ء میں کئے گئے حملے میں زائد از 140 افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں اکثریت اسکولی طلباء کی تھی۔ دریں اثناء عہدیداروں نے بتایا کہ کلیدی ملزم عمر منصور ایک دیگر دہشت گرد قاری سیف اللہ کے ہمراہ ڈرون حملہ میں مارا گیا جو افغانستان کے ننگرہر صوبہ میں کیا گیا۔ دوسری انٹلیجنس کی خبروں کے مطابق عمر منصور کو اس کے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ ہلاک کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT