Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / پشاور حملہ :مودی، محبوبہ مفتی کا اظہارافسوس

پشاور حملہ :مودی، محبوبہ مفتی کا اظہارافسوس

نئی دہلی ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی، مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتابنرجی، جموں و کشمیر کی علاقائی جماعت پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی اور دیگر قائدین نے پشاور کی باچہ خاں یونیورسٹی پر آج ہوئے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے مہلوکین کے ارکان خاندان سے دلی تعزیت اور زخمیوں سے ان کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’پاکستان میں باچہ خاں یونیورسٹی پر ہوئے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ متوفیوں کے خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی عاجلانہ صحتیابی کیلئے میری دعائیں ہیں‘‘۔ ممتابنرجی بھی ٹوئیٹر پر ایسے ہی خیالات کا اظہار کی ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ بدبختانہ واقعہ یہ بات یاد دلاتا ہیکہ دہشت گرد عناصر بے قصور افراد کا خون بہاتے ہوئے اس علاقہ کو کس طرح غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT