Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / پشاور حملہ :مودی کا مذمتی بیان، نواز شریف نے پذیرائی کی

پشاور حملہ :مودی کا مذمتی بیان، نواز شریف نے پذیرائی کی

نئی دہلی ؍ اسلام آباد ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج پشاور یونیورسٹی میں پیش آئے دہشت گردانہ حملہ کی شدید مذمت کی اور اس خیرسگالی کی ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف نے پذیرائی کی اور کہا کہ دہشت گردی ’’مشترک دشمن‘‘ ہے جس کے خاتمہ کیلئے امداد باہمی پر مبنی رویہ اختیار کرنا ضروری ہے۔ مودی نے گھناونے حملہ کے چند گھنٹوں بعد جبکہ 24 افراد ہلاک ہوئے، ٹوئیٹر پر کہا کہ وہ پاکستان کی باچا خاںیونیورسٹی میں پیش آئے دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ ان کی یہ ہمدردیاں مہلوکین کی فیملیوں کے ساتھ ہیں اور وہ زخمیوں کیلئے دعاگو ہیں۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے بتایا کہ نواز شریف نے مودی کے اس بیان کی ستائش کی ۔ اس دوران صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے پشاور کے واقعہ پر اپنے ردعمل میں کہاکہ کوئی اچھے اور خراب دہشت گرد نہیں ہوتے بلکہ دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتے ہوئے ان کا مکمل صفایا کرنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT