Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / پشاور حملہ کے پس پردہ افغانستان کے ہونے تردید

پشاور حملہ کے پس پردہ افغانستان کے ہونے تردید

کابل۔20ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت افغانستان نے پاکستان کے اس دعوی کی تردید کردی کہ فوجی اڈہ پر  پشاور کے خلاف حملہ کی منصوبہ بندی اور اس کی نگرانی افغانستان سے کی گئی تھی ۔ کابل کے قصرصدارت سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اُس نے کبھی بھی اپنی سرزمین کو دیگر ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ پاکستانی عہدیداروں نے پڑوسی ملک افغانستان کے عسکریت پسندوں پر اس حملہ کا الزام عائد کیا ہے ۔ فوج کے ترجمان جنرل اسیم سلیم باجوا نے کہا کہ حملہ آور افغانستان سے آئے تھے اور اُن کو وہیں سے کنٹرول کیا جارہا تھا ۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ حملہ کے پس پردہ حکومت افغانستان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کو دہشت گردی کے خطرے کا خاتمہ کرنے باہم تعاون جاری رکھنا چاہیئے ۔

TOPPOPULARRECENT