Sunday , September 24 2017
Home / پاکستان / پشاور میں دھماکے 6 پولیس اہلکار ہلاک 19 زخمی

پشاور میں دھماکے 6 پولیس اہلکار ہلاک 19 زخمی

پشاور۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سکیورٹی فورسیس کی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو آئی ای ڈی دھماکوں میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور دیگر 19 افراد زخمی ہوگئے۔ پہلا دھماکہ ماتھرا نامی علاقہ میں اس وقت ہوا جب وہاں سے پولیس کی ایک گاڑی گذر رہی تھی۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری جمعیت وہاں پہنچ گئی اور علاقہ کی ناکہ بندی کرنے کی تیاریاں ہی کررہی تھی کہ دوسرا دھماکہ ہوا جس میں 6 پولیس اہلکار جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 19 افراد جن میں کچھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، زخمی ہوگئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT