Thursday , October 19 2017
Home / پاکستان / پشاور میں راج کپور کا آبائی مکان جزوی طور پر منہدم

پشاور میں راج کپور کا آبائی مکان جزوی طور پر منہدم

پشاور ۔17جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) خیبرپختونخواہ کے محکمہ آثار قدیمہ کی بروقت کارروائی سے بالی ووڈ کے افسانوی اداکار اور ہدایت کار راج کپور کا آبائی مکان مکمل انہدام سے بچ گیا ۔ جب کہ اس کے مالک نے اس کو جزوی طور پر منہدم کردیا تھا ۔ پاکستان کے شمال مغربی شہر میں واقع اس مکان کی پہلی منزل کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ۔ محکمہ آثار قدیمہ نے مقامی عدالت سے انہدام کو روکنے کیلئے حکم التواء حاصل کرلیا ۔ یہ تاریخی حویلی فصیل بند شہر ڈھاکی منور شاہ کے علاقہ میں واقع ہے ۔ تاہم اُس وقت تک مکان کے نئے مالک نے عمارت کی پہلی منزل منہدم کردی تھی تاکہ اس جگہ ایک تجارتی پلازا قائم کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT