Friday , July 28 2017
Home / عرب دنیا / پشاور میں سڑک بم دھماکہ میں تین سیکوریٹی اہلکار ہلاک

پشاور میں سڑک بم دھماکہ میں تین سیکوریٹی اہلکار ہلاک

پشاور ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شمال مغربی قبائیلی علاقہ میں سڑک پر ایک بم پھٹنے سے پاکستانی نیم فوجی دستے کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اسی دوران پاکستانی فوج کی میڈیا ونگ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کے زرملان علاقہ میں رونما ہوا جسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ انجام دیا گیا تھا۔ اس وقت سیکوریٹی اہلکار اپنی روزمرہ کی گشت پر تھے۔ دھماکہ کے بعد پورے علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی اور یموٹ کنٹرول سے دھماکہ والے آلات کو تلاش کیا جارہا ہے کیونکہ سیکوریٹی اہلکاروں کو شبہ ہیکہ ایسے مزید آلات مختلف مقامات پر نصب کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT