Tuesday , October 24 2017
Home / پاکستان / پشاور میں فوجی افسر ہلاک

پشاور میں فوجی افسر ہلاک

پشاور ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں پاکستانی فوج کے افسر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پشاور یہ واقعہ جمعہ کی دوپہر حیات آباد کے علاقے میں خوشحال روڈ پر پیش آیا ہے۔ تھانہ سربند کے ایس ایچ او نے کو بتایا کہ کرنل طارق غفور نمازِ جمعہ کے لیے مقامی مسجد کے قریب موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی۔ پولیس اہلکار کے مطابق اس کارروائی کے دوران کرنل طارق کے سر پر گولی لگی جس سے وہ ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں کے افسران جائے وقوع پر پہنچے۔

TOPPOPULARRECENT