Tuesday , July 25 2017
Home / پاکستان / پشاور میں مداحوں نے دلیپ کمار کی سالگرہ منائی

پشاور میں مداحوں نے دلیپ کمار کی سالگرہ منائی

پشاور ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پشاور میں ہندوستانی فلمی صنعت کے سینئر اور شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے دلیپ کمار (یوسف خان) کی 94 ویں سالگرہ بڑی دھوم دھام سے منائی گئی۔ یاد رہیکہ پشاور دلیپ کمار کا پیدائشی مقام ہے۔ ان کے مداحوں نے کیک کاٹ کر ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں کیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہی کہ دلیپ کمار فی الحال ممبئی کے لیلاوتی ہاسپٹل میں پیر کی سوجن کے علاج کیلئے شریک کئے گئے تھے۔ پشاور پریس کلب میں کلچرل ہیرٹیج کونسل نامی این جی او کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں دلیپ کمار کے مداحوں اور مقامی سیاستدانوں نے مل کر کیک کاٹا۔ تقریب کے منتظم شکیل وحید اللہ نے بتایا کہ دلیپ کمار کی پیدائش قصہ خوانی بازار کے محلہ خداداد میں ہوئی تھی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی 12 سال گذارے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دلیپ کمار کی سالگرہ پشاور میں منانے کی وجہ یہ ہیکہ پاکستان اور ہندوستان کو ایک دوسرے سے قریب لایا جائے جہاں ان دنوں دونوں ممالک میں کشیدگی چل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے سے بیحد محبت کرتے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ کلچرل ہیرٹیج کونسل گذشتہ 8 سالوں سے 11 ڈسمبر کو دلیپ کمار کی سالگرہ منارہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT