Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / پشکارلو انتظامات کے متعلق پوسٹرس کی اجرائی

پشکارلو انتظامات کے متعلق پوسٹرس کی اجرائی

جنرل منیجر ایس سی آر کا معائنہ میڈیا سے خطاب
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے کرشنا پشکارلو تہوار کے دوران یاتریوں کے ہجوم کے پیش نظر خصوصی ٹرینوں کے ساتھ دیگر انتظامات کو قطعیت دی ہے ۔ جنرل منیجر ایس سی آر رویندر گپتا نے یہاں ڈی آر ایم آفس وجئے واڑہ میں منعقد پریس کانفرنس میں تفصیلات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے اس موقع پر ٹرین اوقات پر مشتمل تفصیلات کے ٹائم ٹیبل پوسٹرس کا اجراء عمل میں لایا ۔ جس میں مسافرین کے لیے سہولتوں ، ٹرینیں رکنے والے اسٹیشنوں کی تفصیلات ، ویب سائٹ تفصیلات درج ہیں ۔ جنرل منیجر ایس سی آر نے کہا کہ وجئے واڑہ زون کے 13 اسٹیشنوں پر انتظامات کیے گئے ہیں ۔ دو ہزار ریلوے فورس کو تعینات کیا گیا ۔ یہاں 24 گھنٹے کام کرنے والا کنٹرول آفس قائم کیا گیا ہے ۔ باقاعدہ اسٹاف کے ساتھ کنٹراکٹ اسٹاف کو تعینات کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پشکارلو کے لیے 626 خصوصی ٹرینیں بشمول 146 محفوظ اور 480 غیر محفوظ ٹرینیں مختلف اسٹیشنوں کے درمیان چلائی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ انتظامات پر 35 کروڑ کے مصارف آئے ہیں ۔ جب کہ 107 بکنگ کاونٹرس 34 آٹو میٹکس ویئنگ مشینس تین پشکارنگر میں قائم کئے گئے ہیں جب کہ 25 انکوائری ٹرمینلس ، 3 پشکار گھاٹوں ، 69 کیٹرنگ آوٹ لیٹس 903 زائد پینے کے پانی کے مراکز ، 69 وہیل چیرس ، 488 ٹائیلٹس وغیرہ قائم کئے گئے ہیں ۔ علاوہ ازیں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ، فون پر ڈاکٹرس ، ایمبولنس کی فراہمی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ جب کہ اس میں کئی رضاکارانہ تنظیمیں اپنا تعاون دے رہی ہیں ۔ قبل ازیں جنرل منیجر ایس سی آر رویندر گپتا نے وجئے واڑہ رائنا پاڈو اور کرشنا کنال ریلوے اسٹیشن پر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ان کے ہمراہ ریلوے پولیس کے اعلی عہدیدار موجود تھے ۔۔
راہل گاندھی کا 17اگست کو وشاکھا پٹنم دورہ
حیدرآباد 10اگست (یواین آئی ) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی 17اگست کو آندھراپردیش کے وشاکھا پٹنم کا دورہ کریں گے اور وہ ضلع میں احتجاجی قبائیلیوں کی حمایت میں پدیاترا کریں گے ۔ راہل گاندھی چنتا پلی ‘ نرسی پٹنم اور جیرالا علاقوں کے قبائیلیوں سے بھی تبادلہ خیال کریں گے اور ان کے باکسائیٹ کی کانکنی کے خلاف احتجاج کی حمایت کریں گے ۔توقع ہے کہ راہل گاندھی ان 32مواضعات کا دورہ کریں گے جو باکسائیٹ کی کانکنی کے سبب متاثر ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT