Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پشکرالو کے دوران بھگتوں کیلئے مفت طبی کیمپ

پشکرالو کے دوران بھگتوں کیلئے مفت طبی کیمپ

نلگنڈہ 19 اگسٹ (فیاکس) ڈاکٹر محمد اسحاق خلیق جائنٹ سکریٹری یونانی میڈیکل آرگنائزیشن (یو ایم او) نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کرشنا پشکرالو جس کی ابتداء 12 اگسٹ کو ہوئی اور 23 اگسٹ کو اختتام کو پہنچے گی۔ ضلع حکام کی جانب سے احکامات جاری کرنے پر ایلوپیتھی ڈاکٹرس کے ساتھ ساتھ محکمہ آیوش میں خدمات انجام دینے والے یونانی آیوروید اور ہومیو کے میڈیکل آفیسرس کو بھی نلگنڈہ کے تقریباً 28 گھاٹوں پر تین شفٹوں میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی امکانی خطرات سے نمٹا جاسکے۔ اس سلسلہ میں محکمہ آیوش کے ڈاکٹر اے اے خان، میڈیکل آفیسر گورنمنٹ یونانی ڈسپنسری آلہ گڈپہ کو مدھیما نیکیم گھاٹ جودا مرچرلہ اور اڈدی دیول پلی کے درمیان ہے تعینات کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے مہیا کردہ ایلوپیتھی ادویات کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر محمد ظہیرالدین قمری، ڈاکٹر عمر فاروقی، ڈاکٹر شیخ رسول، ڈاکٹر لیاقت علی خان اور ڈاکٹر نوین کو مختلف گھاٹوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈاکٹر بھانو پرساد نائک ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر، ڈاکٹر گنگا ورا پرساد ایس پی ایچ او نے اچانک میڈیکل کیمپس کا دورہ کرتے ہوئے مدھیما نیکیم گھاٹ پہنچ کر معائنہ کیا تو ڈاکٹر اے اے خان اور ڈاکٹر محمد ظہیرالدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT