Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پشکرالو کے موقع پر پولیس کی خدمات قابل ستائش

پشکرالو کے موقع پر پولیس کی خدمات قابل ستائش

کریم نگر میں تہنیتی تقریب سے ڈی آئی جی ملاریڈی کا خطاب
کریم نگر /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گوداوری پشکرالو کے سلسلہ میں ضلع کریم نگر کے مختلف مقامات پر گوداوری ندی میں اشنان کرنے کیلئے ملک کی مختلف ریاستوں سے لاکھوں کی تعداد میں پہونچنے والے یاتریوں کی محکمہ پولیس کی خدمات قابل ستائش ہے ۔ کریم نگر رینج انچارج ڈی آئی جی ملاریڈی نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ وہ اوپن ایر تھیٹر میں ایک خیرمقدمی تہنیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین پولیس کام کی زیادتی ، دن رات خدمات دماغی و جسمانی طور پر چاق و چوبند رہتے ہوئے مسلسل لاکھوں یاتریوں کے اژدھام کو کنٹرول کرتے ہوئے کوئی بدنظمی نہ ہونے دی ۔ میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں ۔ ضلع ایس پی زویل ڈیوس ایڈیشنل ایس پی جناردھن ریڈی او ایس ڈی سبا رائیڈو کی راست نگرانی میں کوئی معمولی سا بھی ناخوشگوار واقعہ نہ ہونے دیا ۔ یہ ایک قابل فخر کارنامہ ہے ۔ دھرم پوری ، مہادیوپور منتھنی کالیشورم کسی بھی مقام پر یاتریوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی ۔ مختلف مقامات سے آنے والے بھگتوں کی گاڑیوں کی پارکنگ سے لے کر اشنان گھاٹ تک اس کی بہتر انداز میں خدمات کی ریکارڈ قائم کیا گیا ہے ۔ کام کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو فرض شناسی کے ساتھ خدمت کا جذبہ ہوتو کامیابی یقینی ہوتی ہے ۔ ضلع ایس پی زونل ڈیوس نے کہا کہ پولیس عہدیدار جو یہاں مجھ سے قبل خدمات انجام دے رہے تھے ان کے صلاح و مشورہ پر منصوبہ عمل تیار کیا جاکر ان کی ہدایت پر عمل کرنے کی وجہ سے کامیابی حاصل ہوئی ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی کے ہاتھوں پولیس عہدیداروں میں مومنٹوز کی تقسیم عمل میں آئی ۔

TOPPOPULARRECENT