Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / پلاتینی نے اپیل مسترد ہونے پریوئیفا کی صدارت چھوڑ دی

پلاتینی نے اپیل مسترد ہونے پریوئیفا کی صدارت چھوڑ دی

لوزین، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مائیکل پلاتینی آج یورپین فٹبال کے سربراہ کی حیثیت سے مستعفی ہوگئے جبکہ فیفا سے انھیں 2 ملین ڈالر کی مشتبہ ادائیگی حاصل ہونے کے معاملہ میں انھیں فٹبال سے دور کردیئے جانے کے خلاف اُن کی قطعی اپیل ایک اسپورٹس ٹربیونل نے مسترد کردی ہے۔ کورٹ آف آربٹریشن فار اسپورٹ نے جہاں پلاتینی نے فبروری میں عائد اپنے امتناع کے خلاف اپیل دائر کی تھی، اُن کی معطلی کو چھ سال سے چار سال تک گھٹاتے ہوئے کہا کہ فیفا کی اخلاقیات کمیٹی کی ابتدائی طور پر عائد پنالٹی ’’کافی سخت‘‘ ہے۔ مگر عدالت نے کہا کہ وہ ’’مطمئن نہیں‘‘ ہے کہ پلاتینی کو 2011ء میں فیفا سے حاصل 2 ملین ڈالر کی ادائیگی واجبی ہے۔

TOPPOPULARRECENT