Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر کارروائی کا انتباہ

پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر کارروائی کا انتباہ

محبوب نگر۔/25نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمشنر بلدیہ محبوب نگر دیو سنگھ نے بتایا کہ بلدی علاقوں میں پالی تھین ( پلاسٹک تھیلیوں ) کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دفتر بلدیہ میں منعقدہ تاجرین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 46 مائیکرون سے کم حجم کے پالی تھین پر پابندی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں پر یکم ڈسمبر سے مقدمات درج کرنے کا انہوں نے انتباہ دیا اور تاجرین سے تعاون کی اپیل کی۔
افراد خاندان کے سامنے
ایک شخص غرقاب
کوٹگیر۔/25نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اے ایس ای جناب عبدالمجید خان قادری کے بموجب بیرکور منڈل کے موضع کشٹا پور میں ایک ناگہانی حادثہ پیش آیا جس میں رام بابو نامی 52سالہ شخص اپنے افراد خاندان کی آنکھوں کے  سامنے گہرے پانی میں غرق ہوگیا۔ پولیس کے بموجب آج صبح رام بابو اور اس کے افراد خاندان کارتیکا ماسم تہوار منانے موضع کشٹا پور کے قریب واقع مانجرا ندی پر مقدس اشنان کرنے پہونچے تھے جبکہ تمام افراد خاندان ندی کے پشتے پر نہارہے تھے اس دوران رام بابو توازن کھوکر گہرے پانی میں پہنچ گیا۔ پولیس کے بموجب نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ بانسواڑہ منتقل کردیا گیا۔ متوفی کے بیٹے چکرورتی کی شکایت پر مجید خان نے مقدمہ درج رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT