Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / پلاسٹک کے انڈوں ‘ چاول و شکر پر لوک سبھا میں تشویش

پلاسٹک کے انڈوں ‘ چاول و شکر پر لوک سبھا میں تشویش

نئی دہلی 18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا میں ارکان نے پلاسٹک کے انڈوں ‘ پلاسٹک کیچاول اور پلاسٹک کی شکر ملک کے کچھ حصوں میں فروخت کئے جانے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس پر حکومت نے کہا کہ اس طرح کے کسی معاملہ کا ابھی تک انکشاف نہیں ہوا ہے لیکن ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس تعلق سے چوکسی اختیار کریں۔ حکومت نے کہا کہ پلاسٹک کے انڈوں کی بازار میں فروخت کے تعلق سے فوڈ سیفٹی ریگولیٹر کو اطلاع ملی ہے ۔ اس کے علاوہ انٹرینشل فوڈ سیفٹی اتھارٹیز نیٹ ورک نے بھی پلاسٹک کے چاول اور پلاسٹک کی شکر فروخت کئے جانے سے متعلق متنبہ کیا ہے ۔ منسٹر آف اسٹیٹ زراعت سدرشن بھگت نے لوک سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اس طرح کی اطلاعات ملنے کے بعد فوڈ سیفٹی ریگولیٹر کی جانب سے تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے فوڈ کمشنران سے کہا گیا ہے کہ وہ اس تعلق سے چوکسی اختیار کریں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پلاسٹک کی کوئی شئے بازار میں فروخت ہونے نہ پائے ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی ادارہ کی جانب سے ریاستوں کے فوڈ کمشنران سے کہا گیا ہے کہ اگر واقعتا ایسا کہیں ہو رہا ہے تو پھر سخت کارروائی کی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT