Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / پلاسٹک گودام میں بم د ھماکہ 2 افراد ہلاک

پلاسٹک گودام میں بم د ھماکہ 2 افراد ہلاک

مالدہ ۔ 28 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : مغربی بنگال میں مالدہ کے ڈانگا علاقہ میں واقع ایک گودام میں بم بنانے کی کوشش کے دوران دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایک پولیس آفسر نے کہا کہ کالیا چک پولیس اسٹیشن کے حدود کے تحت ایک پلاسٹک گودام میں یہ دھماکہ ہوا جہاں دو افراد بم بنا رہے تھے ۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ مہلوکین کی شناخت نیلو شیخ اور فیضل شیخ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ زخمیوں کی شناحت ایوجاج عالم اور بن شیخ کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ جنہیں مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے ۔ دیگر زخمیوں میں ترنمول کانگریس کا زونل صدر نفوذ عالم کا ایک رشتہ دار بھی شامل ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT