Wednesday , March 29 2017
Home / Top Stories / پلانی سوامی کی بحیثیت چیف منسٹر تاملناڈو حلف برداری

پلانی سوامی کی بحیثیت چیف منسٹر تاملناڈو حلف برداری

Chennai: Chief Minister 'Edappadi' K Palaniswami being presenting a floral bouquet by Governor CH Vidyasagar Rao after he taking the oath as Chief Minister of Tamil Nadu during the swearing-in ceremony at Raj Bhavan in Chennai on Thursday. PTI Photo R Senthil Kumar(PTI2_16_2017_000213B)

ششی کلا کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پنیر سیلوم کا اعلان

چینائی۔16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ای کے پلانی سوامی جو ششی کلا کے وفادار ہیں، کو آج بحیثیت چیف منسٹر تاملناڈو حلف دلوایا گیا۔ اس طرح 10 روزہ سیاسی غیر یقینی کیفیت ختم ہوگئی۔ تاملناڈو میں سیاسی تعطل پنیرسیلوم کو نگرانکار چیف منسٹر مقرر کرنے کے ذریعہ ہوا تھا جبکہ انہوں نے جنرل سکریٹری انا ڈی ایم کے ششی کلا کے خلاف بغاوت کردی تھی۔ پلنی سوامی آخری 9 ماہ چیف منسٹر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ گورنر سی ایچ ودیاساگر رائو نے 63 سالہ پلنی سوامی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلوایا۔ وہ مغربی تاملناڈو کے سینئر پارٹی قائد ہیں۔ 31 رکنی کابینہ نے بھی آج شام راج بھون میں عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ وزراء کو بیاچس کی شکل میں حلف دلوایا گیا۔ سابق چیف منسٹر پنیر سیلوم نے آج کہا کہ ان کی جدوجہد اناڈی ایم کے جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا اور ان کے خاندان کے خلاف اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ جئے للیتا کے دور اقتدار کی پالیسیوں کا احیاء نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ اماں کا نظام حکومت بحال ہونے تک وہ اپنا دھرم یدھ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عوام اور پارٹی پر زور دیا کہ وہ ان کی ’’جدوجہد‘‘ کو بھرپور تائید فراہم کریں۔ اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے کے پلانی سوامی سے ربط قائم کرتے ہوئے اُنھیں چیف منسٹر ٹاملناڈو کی حیثیت سے جائزہ لینے پر مبارکباد دی۔ مودی نے ٹوئٹ کیاکہ اُنھوں نے پلانی سوامی سے فون پر بات کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT