Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پلس پولیو پروگرام سے عوام کی غیر معمولی دلچسپی

پلس پولیو پروگرام سے عوام کی غیر معمولی دلچسپی

یلاریڈی ۔ 20جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی اور اس کے منڈلوں میں پولیو خوراک پروگرام کامیابی کیساتھ انجام دیا گیا ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مختلف مواضعات میں پولیو خوراک کیلئے غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی ۔ مستقر کے آر ٹی سی بس اسٹانڈ میں منڈل پریشد صدر شریمتی روشماں نے پولیو خوراک پروگرام کا آغاز کیا ۔ منڈل میں 4185 بچوں کو پولیو خوراک پلانے کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا جس میں 3823 بچوں کو یہ خوراک پلائی گئی ۔ پرائمری ہیلت سنٹر ڈاکٹر مسٹر تروملیش نے مزید بتایا کہ 91% فیصد پولیو خوراک پلائی گئی ہے ۔ ناگی ریڈی پیٹ بس اسٹانڈ پر پلس پولیو سنٹر کا ضلعملیریا آفیسر ڈی ایم او مسٹرلکشمیا نے تنقیح کی ریکارڈ کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر نائب سرپنچ لکشمی کانتم ‘ منڈل پریشد رکن کرونا اور عملہ موجود تھا ۔ منڈل لنگم پیٹ میں بھی 90% فیصد پولیو خوراک پلائی گئی ۔ پرائمری ہیلت سنٹر ڈاکٹر مسٹر سمیع اللہ نے مزید بتایا کہ منڈل کے شٹ پلی سنگاریڈی ‘ لنگم پیٹ ‘ پولکم پیٹ مواضعات پر سرپنچوں کے ہاتھوں پلس پولیو پروگرام کا آغاز عمل میں آیا ۔ اس پروگرام میں تحصیلدار مسٹر دتاتری‘ ایم پی ڈی او شنکر ریڈی ‘ سرپنچوں میں بالامنی ‘ پنڈری ‘ بنٹی موجود تھے ۔ منڈل تاڑوائی کے تمام مواضعات میں 5999 نونہالوں کو پولیو خوراک پلائی گئی ۔ منڈل میں 34 سنٹر قائم کئے گئے تھے جس میں زیڈ پی ٹی سی رکن شریمتی ساوتری ‘ منڈل پریشد صدر شریمتی بسنتانے حصہ لیا ۔ منڈل گندھاری میں 95% فیصد بچوں کو پولیو خوراک پلائی گئی ۔ سی ایچ او مسٹر راملو نے بتایا کہ منڈل میں پانچ سال سے کم عمر والے بچے جملہ 6618 ہیں جس میں 6287 بچوں کو پولیو خوراک پلائیگئی ۔

TOPPOPULARRECENT