Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / پلوامہ میں تصادم ، 8 فوجی اور 3 جنگجو ہلاک

پلوامہ میں تصادم ، 8 فوجی اور 3 جنگجو ہلاک

سری نگر، 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پر فدائین حملے کے بعد فوج اورحملہ آوروں کے مابین شروع ہونے والا مسلح تصادم گذشتہ رات دیر گئے 8 فوجیوں اورتمام 3 حملہ آوروں کی ہلاکت پر ختم ہوگیا۔ ڈی پی ایل کے اندر فدائین اورفوجکے مابین گولہ باری کا سلسلہ کم از کم 16 گھنٹوں تک جاری رہا۔ مسلح تصادم کے دوران پولیس لائنز کے اندر تین پولیس رہائشی کوارٹرس کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ جنوبی کشمیر رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے گذشتہ رات دیر گئے ایک ٹویٹ میں کہا ‘پولیس لائنز پلوامہ پر حملے کے مرتکب سبھی تین جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ ہم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں’۔ فدائین حملے میں ہلاک 8فوجیوںمیں ریاستی پولیس کے 4 اورسنٹرل ریزرو پولیس فورس کے 4 شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 8 بتائی جارہی ہے جن کا سری نگر کی فوجی چھاؤنی میں 92 بیس اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ ریاستی پولیس کے مہلوک ملازمین کی شناخت کانسٹبل امتیاز احمد، ایس پی او محمد یوسف حجام، ایس پی او رفیق احمد حجام اور نرسنگ آڈرلی امرجیت سنگھ کے بطور کردی گئی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT