Monday , June 26 2017
Home / ہندوستان / پلوامہ میں تیسرے دن بھی ہڑتال

پلوامہ میں تیسرے دن بھی ہڑتال

سری نگر ۔ 7 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حزب المجاہدین (ایچ ایم) سے وابستہ دو جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف منگل کو مسلسل تیسرے دن بھی ہڑتال رہی۔ جھڑپ کے دوران جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کا ایک کانسٹیبل ہلاک جبکہ ایک میجر سمیت 5 سکیورٹیفورس اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔ ضلع پلوامہ کے ترال اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آج تیسرے دن بھی دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت جزوی طور پر معطل رہی۔ سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں معمول کی سرگرمیاں متاثر رہیں۔ تاہم جنوبی کشمیر کے دوسرے حصوں میں روزمرہ کی زندگی معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے بعض علاقوں بالخصوص ترال میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کے اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات رکھی گئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT