Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / پلوامہ پوسٹرس، عوام سے اسلامی طرز زندگی اختیار کرنے حزب المجاہدین کی اپیل

پلوامہ پوسٹرس، عوام سے اسلامی طرز زندگی اختیار کرنے حزب المجاہدین کی اپیل

سرینگر /4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سڑکوں کے کنارے پوسٹرس چسپاں کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلامی طرز زندگی اختیار کریں۔ اپنی زیر سرپرستی بچوں پر گہری نظر رکھیں، انھیں 8-30 بجے شب کے بعد گھر میں رہنے کی تاکید کریں۔ پوسٹرس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دس افراد کی ایک فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ پوسٹرس میں سیاسی سرگرمیوں، منشیات اور بے راہ روی کے خلاف ’’سخت کارروائی‘‘ کا انتباہ دیا گیا ہے۔ پوسٹرس کے بموجب عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غلط کاریوں سے پرہیز کریں، اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں اور مذہب کی سربلندی کے لئے جدوجہد کریں۔ کئی نوجوان مرد و خواتین بے راہ روی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ پوسٹرس میں جو عسکریت پسند تنظیم کی کیلر بٹالین نے چسپاں کئے ہیں، والدین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں، ان کے موبائل فونس چھین لیں۔ عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ فیشن ایبل لباس نہ پہنیں اور ساڑھے آٹھ بجے شب کے بعد گھر سے باہر نہ جائیں۔ سیاسی کارکنوں سے اجتماعی استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں تو اس کے ’’خطرناک نتائج‘‘ برآمد ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT