Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / پلوامہ کے ترال علاقے میں ہڑتال چوتھے دن میں داخل

پلوامہ کے ترال علاقے میں ہڑتال چوتھے دن میں داخل

سرینگر ، 8مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال میں حزب المجاہدین (ایچ ایم) سے وابستہ دو جنگجوؤں کی ہلاکت کے خلاف آج مسلسل چوتھے دن بھی غیرمعلنہ ہڑتال رہی۔ جھڑپ کے دوران جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کا ایک کانسٹبل ہلاک جبکہ ایک میجر سمیت5 سیکورٹی فورس اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔ ضلع پلوامہ کے ترال اور اس سے ملحقہ علاقوں میں آج چوتھے دن بھی دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت جزوی طور پر معطل رہی۔ سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں معمول کی سرگرمیاں متاثر رہیں۔ تاہم جنوبی کشمیر کے دوسرے حصوں میں روزمرہ کی زندگی معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔ ذرائع نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے بعض علاقوں بالخصوص ترال میں سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کی اضافی نفری تعینات رکھی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT