Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پلی چنتلہ پلانٹ سے اکٹوبر سے برقی سربراہی ‘ پی راجیشور ریڈی

پلی چنتلہ پلانٹ سے اکٹوبر سے برقی سربراہی ‘ پی راجیشور ریڈی

حیدرآباد 9 جولائی ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس ایم ایل سی پی راجیشور ریڈی نے آج تلنگانہ کانگریس صدر اتم کمار ریڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ پلی چنتلہ اور دیگر آبپاشی پراجیکٹس کے تعلق سے جھوٹے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ کانگریس حکومتیں اپنے دور میں پراجیکٹس کی تکمیل میں ناکام رہی ہیں اور اتم کمار ریڈی و ساتھی پراجیکٹس کے خلاف کورٹ سے رجوع ہو رہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجیشور نے کہا کہ اتم کمار ان پراجیکٹس کے تعلق سے عوام میں الجھن اور مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 60 سال میں صرف 6000 میگا واٹ برقی تیار کی جبکہ ٹی آر ایس نے صرف تین سال کے عرصہ میں 12000 میگا واٹ برقی تیار کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں شمسی توانائی سے برقی تیاری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT