Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / پلے کے بیٹے کی درخواست عدالت میں مسترد

پلے کے بیٹے کی درخواست عدالت میں مسترد

ساؤپاؤلو۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پلے کے بیٹے ایڈسن کی اپیل مسترد ہو گئی جس کے بعد انہیں دوبارہ جیل کی ہوا کھانی ہو گی۔ انہوں نے منشیات فروشی اور منی لانڈرنگ پر 13سال کی سزا کیخلاف اپیل کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ ایڈسن نے مطلع کیا تھا کہ ابھی وہ پولیس سیل میں ہیں جہاں سے انہیں جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ انہیں 2014 میں منی لانڈرنگ پر 33سال کی سزا ہوئی جو بعد میں کم کر کے 13 سال کر دی گئی ہے۔ ان کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ یہ مقدمہ سپریم کورٹ میں لے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT