Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / پمپری کی منڈی میں پیاز اور اس کے تاجروں کی حفاظت کیلئے مسلح چوکیدار

پمپری کی منڈی میں پیاز اور اس کے تاجروں کی حفاظت کیلئے مسلح چوکیدار

پونے ۔ 8 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پیاز کی قیمت میں مسلسل تیز رفتار اضافہ نے پڑوسی پمپری کی چلر فروش ترکاری منڈی کے تاجروں کو مجبور کردیا ہے کہ وہ مسلح چوکیداروں کا تقرر کریں جو ان کی اور پیاز کی حفاظت کرسکیں۔ چند دن قبل تقریباً 400 کیلو گرام پیاز کے سرقہ کے بعد یہ اقدام کیا گیا ہے ۔ پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے سارقوں کو مبینہ طور پر ترغیب ملی کہ پیاز کے تاجروں کو مار پیٹ کر کے پیاز کے تھیلے لیکر فرار ہو جائیں۔ بعد ازاں جزوی طور پر یہ پیاز برآمد کی گئی صدر پمپری منڈی کمیٹی وشنو سالوے نے کہا کہ چونکہ پمپری ۔ چنچواڑ مجلس بلدیہ بازار میں ذخیرہ کی حفاظت کا تیقن دینے سے قاصر ہے اور تاجر بھی خطرہ کا سامنا کر رہے ہیں، اس لئے کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے خرچ پر مسلح چوکیداروں کا تقرر کیا جائے گا۔ پمپری پولیس نے کہا کہ پیاز کے تین سارقین گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ پیاز کا سرقہ گزشتہ ہفتہ ہوا تھا۔ پیاز کی قیمت 75 روپئے فی کیلو گرام ہوگئی تھی جو اب فی الحال گزشتہ دو دن سے 50 روپئے فی کیلو گرام ہیں۔

TOPPOPULARRECENT