Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / پنارائی وجین نئے چیف منسٹر کیرالا

پنارائی وجین نئے چیف منسٹر کیرالا

ترواننتھا پورم۔20مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم کے پولیٹ بیورو رکن پنارائی وجین کیرالا کے نئے چیف منسٹر ہوں گے۔ سی پی ایم کے ہیڈ کوارٹر اے کے جی بھون میں آج صبح منعقدہ اسٹیٹ سکریٹریٹ کے اجلاس میں 72سالہ لیڈر وجین کی نامزدگی کا فیصلہ کیا گیا۔ پارٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ ریاستی کمیٹی کے اجلاس میں اس فیصلہ کی تصدیق کے بعد آج شام تک باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔93 سالہ سی پی ایم کے سینئر لیڈر وی ایس اچھوتا نندن جو کہ وزارت اعلیٰ کے عہدہ کیلئے دعویدار تھے ریاستی سکریٹریٹ نے طلب کرکے فیصلہ سے واقف کروایا جس کے بعد وہ اپنے مکان واپس ہوگئے۔ سی پی ایم سکریٹریٹ اور ریاستی کمیٹی کا اجلاس آج جنرل سکریٹری سیتا رام پچوری کی موجودگی میں منعقد ہوا جس میں چیف منسٹر کی حیثیت سے وجین کی نامزدگی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلہ کے ساتھ ہی پارٹی کارکنوں نے آتشبازی کرتے ہوئے شیرینی تقسیم کی۔

TOPPOPULARRECENT