Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / پناما دستاویزات : امریکہ میں فوجداری تفتیش کا آغاز

پناما دستاویزات : امریکہ میں فوجداری تفتیش کا آغاز

واشنگٹن۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ ’پناما فرم ‘ کی جانب سے بڑی تعداد میں افشا کردہ  اطلاعات کے بارے میں فوجداری تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جِن دستاویزات کے مطابق، دنیا بھر میں ٹیکس بچانے کے مبینہ حربے استعمال کیے گئے۔نیویارک میں امریکہ کے معروف وکیل استغاثہ، پریت بھرارا نے یہ بات واشنگٹن میں قائم تحقیقاتی صحافیوں کے ایک گروپ کو بتائی، جنھوں نے اِس ماہ کے اوائل میں ’موساک فونسیکا لا فرم‘ کی جانب سے ’افشا‘ کی گئی ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد دستاویزات کے بارے میں خبریں جاری کی تھیں۔ اِن دستاویزات میں اس ’لا فرم‘ کی جانب سے سینکڑوں ’آف شور‘ کمپنیوں کی تشکیل کی تفصیل موجود ہے، جو دولت مند، طاقتور اور مشہور شخصیات کی ملکیت بتائی جاتی ہیں۔ بھرارا نے بتایا کہ خودساختہ ’پناما دستاویزات‘ کے حوالے سے، وہ ’انٹرنیشنل کنسورشیئم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس‘ نامی صحافیوں کے گروپ کے نمائندوں سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔ صحافیوں کے گروپ نے اِس بات کی تصدیق کی کہ اْنھیں بھرارا کا مراسلہ موصول ہوگیا ہے، لیکن وہ اِس پر رائے زنی نہیں کر سکتے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران اْن کی اولین ترجیح امریکی افراد اور کارپوریشنوں کی جانب سے کی گئی مبینہ غلط کاری پر نظر ڈالنا ہوگی۔ اسی طرح سے، دیگر ملکوں میں بھی تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT