Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / : پناما دستاویزات : گاہکوں میں ایران، زمبابوے اور شمالی کوریا کی کمپنیاں، خدمات کا غلط استعمال : فونیسکا

: پناما دستاویزات : گاہکوں میں ایران، زمبابوے اور شمالی کوریا کی کمپنیاں، خدمات کا غلط استعمال : فونیسکا

پیرس ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاناما کی ایک لا فرم موساک فونسیکا سے ملنے والی خفیہ دستاویزات کے مطابق اس کے گاہکوں میں بین الاقوامی پابندیوں کی زد میں آنے والے بھی شامل تھے۔ دستاویزات کے مطابق موساک فونسیکا کے گاہکوں میں 33 شخصیات یا کمپنیاں بھی شامل ہیں جن پر امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے پابندیاں عائد تھیں۔ ان گاہکوں میں ایران، زمبابوے اور شمالی کوریا میں کام کرنے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ ایک کمپنی کا تعلق شمالی کوریا کے نیوکلیئر ہتھیاروں کے پروگرام سے تھا۔ لا فرم موساک فونسیکا سے افشا ہونے والی دستاویزات کی تعداد ایک کروڑ دس لاکھ ہے۔ خفیہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا بھر کے چوٹی کے امیر اور طاقتور افراد اپنی دولت کیسے چھپاتے ہیں، اور کس طرح اس کے گاہکوں نے کالا دھن سفید کیا، پابندیوں سے بچے اور ٹیکس چوری کی۔ چند کاروباروں کا اندراج بین الاقوامی کمپنیوں عائد ہونے سے پہلے ہوا لیکن کئی کیسوں میں موساک فونسیکا اس وقت بھی ان کو خدمات فراہم کرتی رہی جب وہ بلیک لسٹ ہو چکے تھے۔ ڈی ایس ٹی مالیاتی کمپنی 2006 میں شروع ہوئی اور اس کا مالک اور ڈائریکٹر شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں مقیم تھے۔ اس کے بعد امریکہ نے اس کمپنی پر شمالی کوریا کی حکومت کے لیے مالی وسائل جمع کرنے اور نیوکلیئر ہتھیاروں کے پروگرام میں مدد کرنے کے الزام میں پابندیاں عائد کر دی تھیں

۔ ایک اور کیس میں شامی صدر بشارالاسد کے کزن رامی مخلوف کا نام بھی سامنے آیا ہے اور اطلاعات کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت پانچ ارب ڈالر کے قریب ہے۔ سال 2008 میں امریکی محکمہ خزانہ نے رامی مخلوف پر شام کے عدالتی نظام پر اثر انداز ہونے اور شامی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کو اپنی کاروباری حریفوں کو ڈرانے دھمکانے کے لیے استعمال کرنے پر پابندیاں عائد کر دی تھی۔ موساک فونسیکا رامی مخلوف پر پابندیاں عائد ہونے کے بعد بھی ڈریکس ٹیکنالوجیز سمیت ان کی چھ کمپنیوں کی نمائندگی کرتی رہی ہے۔ دستاویزات کے مطابق برطانوی بینک ’ایچ ایس بی سی‘ کی سوئس پرانچ فرم کو مالیاتی سہولیات فراہم کرتی رہی۔ پابندیوں کے دو برس کے بعد ایچ ایس بی سی نے موساک فونسیکا کو لکھا ہے کہ ان کے خیال میں ڈریکس ٹیکنالوجیز اچھی ساکھ کی کمپنی ہے۔ اس کے بعد موساک فونسیکا کی جانب سے ایچ ایس بی سی میں ڈریکس ٹیکنالوجیز کے معاملات دیکھنے والے عملے کو ای میل بھیجی گئی جس کے مطابق وہ رامی مخلوف کے بارے میں جانتے تھے۔ 17 فروری 2011 میں بھیجی گئی ای میل کے مطابق ’ہم نے ایچ ایس بی سی سے رابطہ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ رامی شامی صدر بشارالاسد کے کزن ہیں۔‘ نہ صرف ایچ ایس بی سی کی جنیوا میں برانچ بلکہ اس لندن میں مرکزی دفتر کو معلوم تھا کہ رامی کون ہیں اور انھوں نے تصدیق کی تھی کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ موساک فونسیکا کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ’ہر ممکن احتیاط سے کام کرتی ہے اور اگر اس کی خدمات کا غلط استعمال ہوا ہے تو اسے اس پر افسوس ہے۔‘موساک فونسیکا کے مطابق ہم نے اپنی کمپنیوں کو کسی ایسی شخصیت کے ہاتھوں یہ جانتے ہوئیاستعمال نہیں ہونے دیا کہ ان کے شمالی کوریا یا شام کے ساتھ تعلقات ہیں۔اب آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔

TOPPOPULARRECENT