Tuesday , October 24 2017
Home / پاکستان / پناما لیکس : نواز شریف کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

پناما لیکس : نواز شریف کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

اسلام آباد۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے اندرون 20 یوم جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ پناما پیپرس انکشاف کے ضمن میں ان کی مبینہ دولت سے متعلق معلومات کو پوشیدہ رکھنے کی پاداش میں انہیں نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔ کمیشن نے نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ 6 ستمبر تک ان الزامات کا جواب داخل کریں کہ انہوں نے آف شور دولت کو پوشیدہ رکھا تھا ۔ الیکشن کمیشن نے نواز شریف کے داماد کیپٹن (ریٹائرڈ)محمد صفدر اور وزیر خارجہ اسحق ڈار اور چیف منسٹر پنجاب شہباز شریف کو بھی نوٹس دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT