Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / پناما میں بس حادثہ، 18 مسافرین ہلاک

پناما میں بس حادثہ، 18 مسافرین ہلاک

پناماسٹی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک بس کے اچانک سڑک سے پھسل کر ایک کھائی اور اس کے بعد دریا میں گرجانے کے حادثہ میں کم و بیش 18 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ پناماسٹی کے کوکل صوبہ میں پیش آیا۔ دریں اثناء سیول ڈیفنس آفیسر جوزڈونڈریز نے بتایا کہ حادثہ کے وقت بس بوکس ڈیل ٹورو صوبہ سے کیریبین سی کی جانب سفر پر تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حادثہ کی وجوہات کا ہنوز پتہ نہیں چلا ہے۔ متعدد زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ مہلوکین میں زیادہ مسافرین ایسے تھے جو بس کے دریا میں گرنے سے غرقاب ہوگئے۔ جائے حادثہ پر امدادی کام کیلئے ہیلی کاپٹرس اور ایمبولینس روانہ کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT