Wednesday , September 27 2017
Home / دنیا / پناما و دوسرے ملکوں پر تحدیدات عائد کرنے یوروپی یونین کا انتباہ

پناما و دوسرے ملکوں پر تحدیدات عائد کرنے یوروپی یونین کا انتباہ

برلن 8 اپریل ( سیاست ڈاٹ کان ) یوروپی یونین کے ایک عہدیدار نے انتباہ دیا ہے کہ پناما اور دوسری اقوام کے خلاف تحدیدات عائد کی جاسکتی ہیں اگر انہوں نے منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری معاملات سے نمٹنے میں مکمل تعاون نہیں کرتے ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں پناما پیپرس کا انکشاف ہوا ہے جس میں پتہ چلتا ہے کہ یہ چھوٹا سا ملک دنیا بھرکے ان افراد کی آماجگاہ ہے جو ٹیکس چوری کرنا چاہتے ہیں اورا پنی ناجائز دولت کو چھپانا چاہتے ہیں۔ حال میں منظر عام پر آئے 11.5 ملین دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ پناما سے کام کرنے والی ایک فرم موساک فونسیکا نے ہزاروں افراد اورکمپنیوں کی مدد کی ہے جو اپنا مال اور غیر محسوب دولت چھپانا چاہتے تھے ۔ یہ دولت ٹیکس سے بچنے کیلئے یہاں محفوظ کی گئی تھی اور یہاں فرضی یا چھوٹی کمپنیاں قائم کی گئی تھیں۔ اس طرح کے اکاؤنٹس کے ذریعہ اس دولت کے حقیقی مالکین کو پوشیدہ رکھا جاسکتا ہے اور اس کے نتیجہ میں وہ ٹیکس سے بچتے ہیں ۔ اب تک اس اسکینڈل کے سلسلہ میں آئیس لینڈ کے وزیر اعظم نشانہ بن چکے ہیںاور انہیں اپنے عہدہ سے استعفی پیش کردینا پڑا ہے ۔ اس کے علاوہ ارجنٹینا و یوکرین کے صدور ‘ چین کے کچھسیاستدان ‘ م عروف اداکار ‘ اتھیلیٹس اور روسی صدر ولادیمیر پوٹین کے دوستوں کا ایک گروہ بھی راڈار میں ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کچھ افراد کو اس طرح کے اکاؤنٹس سے بالواسطہ طور پر کثیر رقمی فائدہ ہوا ہے ۔ وزیر اعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے کل اعترا ف کیا تھا کہ بیرون ملک قائم کردہ ایک کمپنی میں ان کے حصص موجود ہیں اور ان کے والد نے بھی بیرون ملک ایک ٹرسٹ قائم کیاتھا جس نے برطانیہ میں ٹیکس ادا نہیں کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT