Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / پناما پیپرس افشاء پر ملٹی ایجنسی تحقیقات کی گروپ کا اجلاس

پناما پیپرس افشاء پر ملٹی ایجنسی تحقیقات کی گروپ کا اجلاس

نئی دہلی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پناما کی فہرست میں منتشر 500 ہندوستانیوں کے ناموں پر اٹھنے والے طوفان کے درمیان ملٹی ایجنسی گروپ نے آج اپنا پہلا اجلاس منعقد کیا اور ان کیسوں کی تحقیقات کیلئے حکومت کی تشکیل کردہ یہ ٹیم اپنا کام کررہی ہے۔ تحقیقاتی گروپ میں آر بی آئی، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ، فینانشیل انٹلیجنس یونٹ اور فارن ٹیکس اینڈ ریسرچ کے عہدیدار پر مشتمل ہے۔

مالیگاؤں دھماکہ کیس کے
اخباری بیانات کا ریکارڈ لاپتہ
ممبئی۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) 2008ء کے مالیگاؤں دھماکہ کیس میں بعض گواہوں کے اخباری بیانات کا ریکارڈ بتایا جاتا ہیکہ یہاں کی خصوصی مکوکا عدالت سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اس کے فوری بعد حکام نے ان بیانات کا ریکارڈ تلاش کرنے کی کوشش شروع کی ہے۔ یہ مسئلہ اس وقت سامنے آیا جب اسپیشل کورٹ کے عملہ نے سابق اسپیکر پبلک پراسیکیوٹرس روہنی سلائنس سے رجوع ہوکر لاپتہ ریکارڈ کے بار ے میں دریافت کیا۔ اس وقت حیرت کی بات یہ ہوئی کہ تمام دستاویزات نئے پراسیکیوٹر کے حوالے کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT