Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / پنامہ پیپرس کی تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو پیش

پنامہ پیپرس کی تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو پیش

نئی دہلی ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہمہ گیر تحقیقاتی اداروں کے گروپ جس نے پنامہ پیپرس کی تحقیقات کی ہے ۔ 500 ہندوستانیوں کے نام منظر عام پر آنے کے بعد اپنی تحقیقاتی رپورٹ حکومت کو پیش کردی ہے ۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسیس نے خصوصی تفتیشی ایجنسی کو تازہ معلومات فراہم کی ہیں ۔ جس کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے ۔ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ مختلف تحقیقاتی اداروں کے گروپ نے حکومت کو اب تک 3 رپورٹس پیش کئے ہیں ۔ جب کہ اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم ، بلیک منی کے مسئلہ سے نمٹ رہی ہے ۔ حکومت نے ماہ اپریل میں مختلف ایجنسیوں پر مشتمل گروپ تشکیل دیا تھا تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ پنامہ میں ڈپازٹ کردہ رقومات قانونی ہیں یا غیر قانونی ہیں ۔ یہ گروپ آر بی آئی ، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ فینانشیل انٹلی جنس یونٹ اور فارن ٹیکس اور ٹیکس ریسرچ پر مشتمل ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT