Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / پناہ گزینوں کا مغرب کی سمت سفر گناہِ کبیرہ :داعش

پناہ گزینوں کا مغرب کی سمت سفر گناہِ کبیرہ :داعش

دارالاسلام چھوڑکر جانے کے خطرات پر انگریزی میگزین میں مضمون
بیروت ۔ /10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ نے شامی کمسن ایلان کی تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے پناہ گزینوں کو مغربی ممالک کا رخ کرنے کے خلاف خبردار کیا اور اسے ’’گناہِ کبیرہ‘‘ قرار دیا ۔ تین سالہ ایلان کی نعش ترکی کے ساحل پر دستیاب ہوئی تھی اور اس کی تصویر دنیا بھر میں نقل مقام کرنے والوں کی تکالیف اور مصائب کا آئینہ بن چکی تھی ۔ دنیا بھر میں ایلان کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا تھا اور بین الاقوامی برادری نے پناہ گزینوں کے مسائل پر توجہ دینے شروع کی تھی ۔ آئی ایس کے انگریزی زبان میں شائع ہونے والی میگزین Dabiq میں ایلان کی تصویر شائع کی گئی ہے اور یہ سرخی لگائی گئی کہ ’’دارالاسلام کو چھوڑنے کے خطرات ‘‘ ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ چند شام اور لیبیا کے شہری اپنے جسم اور جان کو جوکھم میں ڈال رہے ہیں جبکہ وہ اس کے نگہبان ہیں ۔ ان میں سے کئی پرخطر راہ اختیار کرتے ہوئے جنگ چھیڑنے والے صلیبیوں کی زمین پر پہونچنے کی خاطر اپنی جان گنوارہے ہیں ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اپنے بچوں کو مغربی ممالک کی طرف لے جاتے ہوئے مسلمان گناہِ عظیم کا ارتکاب کررہے ہیں جہاں انہیں مستقل مذہبی تبدیلی ، منشیات اور شراب کا خطرہ لاحق رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT