Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / پناہ گزینوں کیلئے جزیرہ خریدنے مصری ارب پتی کی پیشکش

پناہ گزینوں کیلئے جزیرہ خریدنے مصری ارب پتی کی پیشکش

قاہرہ ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے ارب پتی نقیب سوریز نے یونان یا اٹلی میں جزیرہ خریدنے کی پیشکش کئے تاکہ یہاں شام اور دیگر جنگ زدہ ممالک سے نقل مقام کرنے والے ہزاروں افراد کیلئے بہتر انتظامات کئے جاسکیں۔ ٹیلیکام شعبہ کی معروف شخصیت نقیب سوریز نے ٹوئیٹر پر یہ پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونان یا اٹلی اگر چاہیں تو مجھے جزیرہ فروخت کرسکتے ہیں۔ وہ اس کی آزادی کا اعلان کریں گے اور تمام نقل مقام کرنے والوں کو رہنے کا انتظام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہیں روزگار بھی فراہم کیا جائے گا۔ واضح رہیکہ جنوری سے اب تک یوروپ نقل مقام کرنے کی کوشش میں 2300  سے زائد افراد سمندر میں غرقاب ہوگئے ہیں۔ نقیب سوریز نے ایک ٹیلیویژن انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے منصوبہ کے سلسلہ میں یونان اور اٹلی کی حکومت سے رجوع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بے شمار جزائر غیرآباد ہیں اور ان علاقوں میں ہزاروں پناہ گزینوں کی رہائش کا انتظام ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT