Monday , August 21 2017
Home / دنیا / پناہ گزینوں کی مساویانہ تقسیم پر یوروپی یونین میں اختلاف

پناہ گزینوں کی مساویانہ تقسیم پر یوروپی یونین میں اختلاف

واشنگٹن 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں کچھ ریپبلکن قانون سازوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اپنے آپ کو شامی پناہ گزین ظاہر کرنے والے دہشت گرد امریکہ میں پناہ حاصل کر سکتے ہیں۔منگل کو امیگریشن اور امدادی اداروں کے حکام نے اس مسئلے پر کمیٹی کے سامنے اپنی رائے پیش کی۔ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی ایک ذیلی کمیٹی کی صدرنشین الینا راس لٹینن نے کہا کہ ’’شام اور اس کے ہمسایہ ممالک سے بڑی تعداد میں پناہ گزین یورپ پہنچ رہے ہیں، اور ان میں وہ لوگ بھی ہوں گے جو اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔‘‘’’اگر ہم پناہ گزین کی جانچ پڑتال کی ضمانت نہیں دے سکتے تو انہیں ملک میں لانے کی حمایت کرنا غیر ذمہ دارانہ ہو گا۔‘‘امیگریشن حکام نے گواہی دی کہ امریکہ میں پناہ کے خواہشمند ہزاروں شامی پناہ گزینوں کی سکیورٹی جانچ پڑتال کے لیے ملک میں بہترین قوائد و ضوابط موجود ہیں۔انہوں نے قانون سازوں سے کہا کہ پناہ دینے کے عمل کا پہلا مرحلہ یہ دیکھنا ہے کہ آیا واقعی یہ شخص پناہ گزین ہے اور اپنے ملک میں اس کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ پھر ایجنسیاں خطرے سے دوچار پناہ گزینوں کو پناہ دینے کی کوشش کرتی ہیں جن میں بیوائیں، یتیم بچے اور بیمار افراد شامل ہیں۔ امریکہ میں داخل ہونے سے قبل تمام پناہ گزینوں کو سکیورٹی جانچ پڑتال کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ذیلی کمیٹی کو یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ سال امریکہ میں جن شامی مہاجرین کو پناہ دی گئی وہ نوجوان تھے جن میں سے کئی کے اپنے خاندان تھے جن کے ساتھ ’’بہت برا سلوک کیا گیا تھا۔‘‘

TOPPOPULARRECENT