Friday , October 20 2017
Home / Top Stories / پناہ گزیں بحران سے نمٹنے اتحاد پر زور آنگ سانگ سوچی کا قوم سے خطاب

پناہ گزیں بحران سے نمٹنے اتحاد پر زور آنگ سانگ سوچی کا قوم سے خطاب

یانگون ۔ /12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)میانمار لیڈر آنگ سانگ سوچی نے قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تشدد سے متاثرہ راکھین ریاست میں بین الاقوامی اور مقامی امداد کیلئے بہتر تال میل کی غرض سے وہ کمیٹی قائم کررہی ہے ۔ انہوں نے آج سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ پناہ گزیں بحران پر شدید تنقیدوں کا سامنا ہے اور انہوں نے اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے اتحاد پر زور دیا ۔ آنگ سانگ سوچی نے کہا کہ ان کی حکومت بنگلہ دیش سے بھی مذاکرات کررہی ہے تاکہ جو اس وقت بنگلہ دیش میں ہیں انہیں واپس لایا جاسکے ۔ لیکن انہوں نے تفصیل نہیں بتائی ۔ آنگ سانگ سوچی نے اپنی تقریر کے دوران لفظ ’’روہنگیا‘‘ کا ذکر نہیں کیا لیکن دیگر کئی نسلی اقلیتی طبقات کے نام لئے ۔ انہوں نے کہا کہ جو واپس ہوں گے ان کی بازآبادکاری ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT