Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / پناہ گزیں کیمپ میں رہنے والی فلسطینی خاتون کو گلوبل ٹیچر پرائز

پناہ گزیں کیمپ میں رہنے والی فلسطینی خاتون کو گلوبل ٹیچر پرائز

دبئی ۔ /13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی پناہ گزیں کیمپ میں رہنے والی ایک خاتون ٹیچر نے ایک ملین ڈالر کا گلوبل ٹیچر انعام جیت لیا ۔ انہوں نے ساری دنیا بشمول ہندوستان سے فائنل میں جگہ پانے والے نو اساتذہ کو ہرادیا ۔ حنان ال حروب نے ہندوستان کے روبن چوراسیا کو ہرایا جو ممبئی میں غیر منافع بخش اسکول چلاتے ہیں ۔ پوپ فرانسیس نے براہ ویڈیو رابطہ جیسے ہی 40 سالہ حنان ال حروب کے نام کا اعلان کیا انہوں نے کہا یہ میری اور فلسطین کی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فائنل میں پہنچنے والے تمام دس اساتذہ دنیا کو بدل سکتے ہیں ۔ حروب فلسطین کے البیرہ میں سمیحہ خلیل اسکول چلاتی ہیں ۔ اسرائیل ۔ فلسطین تنازعہ کے باعث علاقہ میں جاری کشیدہ ماحول میں انہوں نے بچوں کو تعلیم کا انوکھا طریقہ اختیار کیا جس کی تفصیلات اپنی کتاب میں درج کی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT