Friday , March 31 2017
Home / Top Stories / پنجاب اسمبلی کی واحد مسلم رکن رضیہ سلطانہ ، کلیدی وزارت کی توقع

پنجاب اسمبلی کی واحد مسلم رکن رضیہ سلطانہ ، کلیدی وزارت کی توقع

مالیرکوٹلہ (پنجاب)۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) رضیہ سلطانہ 117 رکنی پنجاب اسمبلی میں واحد مسلم رکن اسمبلی ہیں اور تیسری میعاد کیلئے کانگریس کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئی ہیں۔ انہیں اُمید ہے کہ حکومت میں انہیں کوئی کلیدی عہدہ دیا جائے گا۔ 2017ء کے اسمبلی انتخابات میں انہوں نے اپنے قریب ترین حریف اکالی دل کے محمد اویس کو 12,000 سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔ وہ ڈی جی پی پنجاب محمد مصطفی کی اہلیہ ہیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن کی بموجب رضیہ سلطانہ کو 58,982 ووٹ حاصل ہوئے جبکہ ان کے قریب ترین حریف محمد اویس نے 46,280 ووٹ حاصل کئے۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار محمد ارشد 17,635 ووٹ حاصل کرکے تیسرے مقام پر رہے۔ 2012ء کے انتخابات میں اکالی دل کی ایف نثارا خاتون نے انہیں شکست دی تھی جبکہ 2002ء اور 2007ء کے انتخابات میں وہ کامیاب رہی تھیں۔ 1957ء سے مالیر کوٹلہ کی نمائندگی پنجاب اسمبلی میں ہمیشہ مسلم رکن کرتا رہا ہے۔ 2012ء کی پنجاب اسمبلی میں 2 مسلم ارکان تھے جن میں سے ایک نثارا خاتون مالیر کوٹلہ اور دوسرے محمد صدیق (کانگریس) نے بھادور اسمبلی نشست سے کامیابی حاصل کی تھی۔ احمدیہ کے مرکز ’’قادیان‘‘ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار فتح جنگ سنگھ باجوا نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ کانگریس نے 2 مسلم امیدوار عام آدمی پارٹی اور اکالی دل نے ایک ایک امیدوار کھڑا کئے تھے۔ بی جے پی کا کوئی مسلم امیدوار نہیں تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT